ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں جانور چوری کی کوشش کا الزام : ایک گرفتار، چار فرار

مرڈیشور میں جانور چوری کی کوشش کا الزام : ایک گرفتار، چار فرار

Sat, 21 Nov 2020 19:56:49    S.O. News Service

بھٹکل:21؍نومبر(ایس اؤ نیوز) گھاس چرنے کے لئے چھوڑے ہوئے جانوروں کو درخت سے باندھ کر رات کے اوقات میں سواری میں لے جانے کےالزام میں پولس نے پانچ ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے، یہ  واقعہ مرڈیشور کے کائیکنیی موڈکیری ریلوے برج کے قریب جمعرات کی رات کو پیش آیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت مرڈیشور کے مکین یاسین  دونا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مفرور ملزموں کی شناخت  ہنومنت گوپال نائک، انوراج نارائن نائک اور  مادیو نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ معاملے کو لےکر  چندرشیکھر وشنو نائک نے پولس تھانےمیں شکایت درج کی ہے۔ مرڈیشور پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔


Share: